بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی شعبۂ تعلقات عامہ نے ایک بیان جاری کرکے اعلان کیا کہ آبنائے ہرمز میں دوسرا جہاز ضابطے کی خلاف ورزی کرنے پر نشانہ بنایا گیا اور روک لیا گیا اور تاکید کی: قطرمیں امریکی اسٹراٹیجک ایئر بیس العدید، جوابی کارروائی کے دوسرے مرحلے میں بیلسٹک میزائلوں کا نشانہ بنا، اور اس چھاؤنی میں لڑاکا طیاروں کے اوورہالنگ کے کمانڈ اینڈ کنٹرول ہیڈکوارٹر کو تہس نہس کر دیا گیا۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی شعبۂ تعلقات عامہ کا بیان:
بسم الله قاصم الجبارین
فَمَنِ اعْتَدَى عَلَيْكُمْ فَاعْتَدُواْ عَلَيْهِ بِمِثْلِ مَا اعْتَدَى عَلَيْكُمْ
اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے ساحلی اڈوں پر امریکی طفل کُش فوج کی جاری جارحیتوں کے جواب میں، آبنائے ہرمز میں خلاف ورزی کرنے والے جہاز کو نشانہ بنائے جانے کے ساتھ ساتھ، قطرمیں امریکی اسٹراٹیجک ایئر بیس العدید، جوابی کارروائی کے دوسرے مرحلے میں بیلسٹک میزائلوں کا نشانہ بنا، اور اس چھاؤنی میں لڑاکا طیاروں کے اوورہالنگ کے کمانڈ اینڈ کنٹرول ہیڈکوارٹر کو تہس نہس کر دیا گیا۔
امریکی-صہیونی جان لیں، کہ اس کی جارحیتوں کا تسلسل اس کے لئے مزید جوابات کا سبب ہوگا۔
لڑوگے، تم ہم لڑیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ